ترک صدر کا ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون،پاکستانی صدر نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی کی پریشانی میں اضافہ ہوجائے گا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کےصدر رجب طیب اردگان نےوزیر اعظم عمران خان کےبعدصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھی ٹیلی فون گھما دیا ،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرےکوعیدکی مبارکباددی جبکہ ترک صدر نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو دورہ ترکی کی دعوت دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترکی کےصدر رجب طیب اردگان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک ہم منصب کو عید قربان اور آیاصوفیہ مسجدکودوبارہ کھولنےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی کےملکی مفادات پرحمایت اورمددفراہم کرنےکی پالیسی جاری رکھےگا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےجنرل اسمبلی میں ترک صدرکےکشمیرپرواضح موقف پران کاشکریہ اداکرتے ہوئےمقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی حالت زارپرروشنی ڈالی اور کہا کہ بھارتی مسلمان خوف اورامتیازی سلوک کےماحول میں زندگی گزاررہےہیں،مشکل حالات میں بھی قابض حکومتیں فلسطین اور کشمیر میں اپنا ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہیں۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سمیت متعددممالک کومعاونت فراہم کرنےپرترکی کےکردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونانےعالمی معیشت کوبری طرح متاثرکیاہے،اس سال عیدمشکل حالات میں منائی جارہی ہے،دنیاکوچیلنجزدرپیش ہیں۔